کراچی میں برطانوی قونصل خانے کے قیام کی 70 سال تقریبات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 21 مارچ 2018 16:44

کراچی میں برطانوی قونصل خانے کے قیام کی 70 سال تقریبات
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21مارچ۔2018ء) پاکستان میں برطانوی قونصل خانے کے قیام کو 70 سال مکمل، ستر سالہ تقریبات کے سلسلے میں قونصل خانے کی کنٹری ڈائریکٹر روز میری ہل ہاسٹ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور روایتی گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج بورڈ منیر کمال نے ڈائریکٹر برٹش قونصل کا استقبال کیا۔ ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر یو ھینگ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کراچی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مس ہل ہاسٹ نے کہا کہ 25 مارچ 1948 کو پاکستان میں اپنا دفتر قائم کیا ، 70سالوں کے اس مسلسل رابطے نے دو ملکوں کے تعلقات کو بہت مضبوط کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :