مکہ المکرمہ میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ، 26 زخمی

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 21 مارچ 2018 17:10

مکہ المکرمہ میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ، 26 زخمی
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مارچ 2018ء) سعودی عرب کے مقدس شہر میں دل دہلا دینے والا ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک نہیں ، دو بھی نہیں بلکہ بیسیوں افراد زخمی ہو گئے ۔حادثہ القوبعیہ شاہراہ پر جموم کے قریب بس اور ٹرک میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہو گئے ۔مکہ مکرمہ ریجن کے شہری دفاع کے ترجمان میجر نایف الشریف نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے حادثے کی تفصیلات بتائیں کہ حدثہ منگل کی صبح 9 بجے پیش آیا ۔

(جاری ہے)

حادثے سے متعلق ریسکیو ڈیپارٹمنٹ میں اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا ۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بس کا ڈرائیور اور کنڈکٹر شامل ہیں ۔ عینی شاہدین نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے حادثے کی سنگینی بیان کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ بس کا ڈرائیور اور کنڈکٹر موقعے پر ہی جاں بحق ہو گئے اور زخمی افراد کو بھی شدید چوٹیں آئیں ہیں۔ تاہم حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا ۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔