الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات کی تعداد 382 ہو گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 2 اپریل 2018 11:05

الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات کی تعداد 382 ہو گئی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02اپریل۔2018ء) الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات کی تعداد 382 ہو گئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اوراسلام آباد سے 191 اور سندھ سے 112 شکایات موصول ہوئیں، کے پی کے اورفاٹا سے 49 اور بلوچستان سے 30 اعتراض داخل کیے گئے۔

(جاری ہے)

حلقہ بندیوں پراعتراضات دائرکرنے کی آخری تاریخ 3 اپریل ہے، الیکشن کمیشن 4اپریل سےاعتراضات کی سماعت کرے گا۔الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں میں ترقیاتی منصوبوں اور اسکیموں کی تشہیر پر پابندی لگا دی۔یکم مارچ 2018ءکے بعد حکومتی و عوامی نمائندوں کی طرف سے ترقیاتی منصوبوں کی لگائی گئی تختیاں بھی ہٹانے کی ہدایت کر دی۔