ریحام خان کی کتاب کون چھاپے گا ؟ نیا انکشاف سامنے آگیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 2 اپریل 2018 11:10

ریحام خان کی کتاب کون چھاپے گا ؟ نیا انکشاف سامنے آگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 اپریل 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے میزبان نے سوال کیا کہ جب ریحام خان کتاب لکھ رہی تھیں تو یہ اطلاعات تھیں کہ ریحام خان عمران خان سے رابطہ کرنا چاہ رہی تھیں اور اس کے لیے انہوں نے کسی تیسرے فرد کے ذریعے عمرا ن خان سے رابطوں کی کوشش بھی کی، کیا یہ سچ ہے؟ جس پر صحافی مبین رشید نے کہا کہ چونکہ ریحام خان کو طلاق کے بعد کوئی خاص مراعات نہیں ملیں تو انہوں نے عمران خان سے کچھ حاصل کرنے کے لیے یہ طریقہ اختیار کیا۔

(جاری ہے)

ان کو لندن سے کتاب کے لیے رائیلٹی کی مد میں ایک ملین پاﺅنڈ کی آفر کی گئی،ریحام خان نے بیک اسٹیج ڈپلو میسی اختیار کرتے ہوئے عمران خان سے رابطے کی کوشش کی تاکہ انہیں کچھ نہ کچھ ملے، کیونکہ انہیں طلاق کے بعد کچھ خاص مراعات نہیں مل سکی تھیں،اب ریحام خان اپنی کتاب کے ذریعے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں،جہاں تک مجھے علم ہے تو ریحام خان کی کتاب کا پبلشر بھارتی پبلشر ہیں، جس کے برطانیہ میں بھی اچھے تعلقات ہیں، ریحام خان کی کتاب انگلش اور اردو میں بیک وقت شائع کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :