نواز شریف کو وزارت عظمی کا حلف اٹھاتے ہوئے کیوں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا؟ معروف صحافی نے تاریخی واقعہ سنا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 2 اپریل 2018 11:12

نواز شریف کو وزارت عظمی کا حلف اٹھاتے ہوئے کیوں شرمندگی کا سامنا کرنا ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2اپریل 2018ء) معروف صحافی ہارون الرشید نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وزارت عظمی سے متعلق ایک تاریخی واقعہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ہارون الرشید کا ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے منہ سے جمہوریت کا لفظ بہت عجیب لگتا ہے یہ لوگ ضیاء الحق کی گود میں بیٹھے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ہارون الرشید کاکہنا تھا کہ معروف کالم نگار بشری رحمن لکھتی ہیں کہ جس دن نواز شریف نے وزارت عظمی کا حلف اٹھانا تھا تو اس دن ایک ویٹر جو چائے سرو کر رہا تھا اس کی پگڑی اتار کر نواز شریف کے سر پر رکھ دی گئی تھی۔اور پھر نواز شریف شرما کر خاموش ہو گئے تھے۔تب نواز شریف کہتے تھے کہ جنرل جیلانی سے میری جان چھڑاؤ کیونکہ اس کے ہوتے ہوئے میرے وزیر اعظم ہونے کا فائدہ نہیں۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے :

متعلقہ عنوان :