''میرا جسم ، میری مرضی'' کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ، مولانا صاحب نے کرارا جواب دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 2 اپریل 2018 11:21

''میرا جسم ، میری مرضی'' کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ، مولانا صاحب نے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 اپریل 2018ء) : گذشتہ دو ہفتوں سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹر کی تصویر وائرل ہوئی جس پر '' میرا جسم ، میری مرضی'' تحریر تھا۔ اس پر بات کرتے ہوئے ایک مولانا صاحب نے ایسے لوگوں کو کھری کھری سنا دیں جواس کی حمایت کر رہے تھے۔ ویڈیو میں مولانا صاحب نے کہا کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ میرا جسم ہے اور میں جو مرضی کروں تو میں ان کو یہ بتا دوں کہ یہ جسم ان کا نہیں ہے ، یہ میرا جسم میرا نہیں ہے ، میری آنکھیں ، میری زبان میری نہیں ہیں۔

جب میرا ہے ہی نہیں تو مرضی کیسے کروں ، کوئی چیز میری نہیں ہے ، مجھے اللہ پیدا کرنے والا ہے لہٰذا یہ تمام چیزیں اللہ کی ہیں، میری آنکھیں ، اگر اللہ نہ چاہے تو کیا وہ دیکھ سکتی ہیں، قرآن میں اللہ تعالیٰ نے فرمایاا ہے کہ ہم نے تمہیں آنکھیں عطا فرمائیں، ہم نے تمہیں خوبصورت ہونٹ عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

اگر ہم اسی پر غور کر لیں کہ مجھے کس نے پیدا کیا ہے، میں کیا کرنا ہے کیسے کرنا ہے ، کیا بولنا ہے کیا نہیں بولنا ، کس وقت میں مجھے کیا کرنا ہے ، ہم اپنی مرضی سے کچھ نہیں کرسکتے، میں اپنی مرضی سے پیدا نہیں ہوا ،میں خود بخود پیدا نہیں ہوا ، مجھے کسی نے بھیجا ہے ، میرا اس میں کوئی کمال نہیں ہے۔

اگر ہم اس بات پر غور کر لیں تو یقیناً ہم یہ جان جائیں گے کہ ہمارے اختیار میں کچھ نہیں ہے۔ مولانا صاحب نے مزید کیا فرمایا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :