Live Updates

الیکشن سے قبل ایک نہیں دو کتابیں آ رہی ہیں، عمران خان کے بعد ایک اور سیاست دان کے لئے خطرے کی گھنٹی بج کئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 2 اپریل 2018 11:26

الیکشن سے قبل ایک نہیں دو کتابیں آ رہی ہیں، عمران خان کے بعد ایک اور ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2اپریل 2018ء) معروف صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ الیکشن سے پہلے صرف ریحام خان کی کتاب نہیں آئے گی بلکہ تہمینہ درانی بر بھی ایک کتاب لکھی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی رانا عظیم کا ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان ایک کتاب لکھ رہی ہیں جس میں وہ کئی انکشافات کریں گی۔

لیکن ریحام خان کی اس کتا ب سے متعلق سب ہی جانتے ہیں کہ ان سے یہ کتاب کون اور کیوں لکھوا رہا تھا۔

(جاری ہے)

لیکن میں ایک بات بتا دوں کہ  الیکشن سے قبل  صرف ریحام خان کی کتاب نہیں آنے والی بلکہ دو کتابیں آنے والی ہیں اور دوسری کتاب تیمینہ درانی سے متعلق ہے۔جو ان کے پرسنل سٹاف کے ایک افسر لکھ رہے ہیں۔اور اس کتاب میں بھی کئی انکشافات ہوں گے۔تہمینہ درانی کے اوپر لکھی گئی کتاب میں بتایا جائے گا کہ کون کون کہاں آتا جاتا تھا۔رانا عظیم کا کہنا تھا کہ اس طرح سے کتابیں لکھنے کا رحجان بہت برا ہے۔اور ایسی کتابیں لکھ کر صرف اپنا غصہ اتارا جاتا ہے۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے :

عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات