Live Updates

معروف صحافی نے مریم اورنگزیب کو ’’ وزیر برائے عمران خان ‘ قرار دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 2 اپریل 2018 11:38

معروف صحافی نے مریم اورنگزیب کو ’’ وزیر برائے عمران خان ‘ قرار دے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2اپریل 2018ء) معروف صحافی نے مریم اورنگزیب کو ’’ وزیر برائے عمران خان ‘ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ایاز میر نے ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی گفتگو اور سوچ کا معیار بلند کر لیں۔وزیر اعلی شہباز شریف بھی صرف عمران خان پر ہی تنقید کرتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایاز میر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو رونے کا حق ہے لیکن وہ اپنا راگ تبدیل کر لیں کیونکہ ان کی ایک جیسی باتیں سن سن کر ہم تھک گئے ہیں۔

اور پھر وہ جو بھی باتیں کرتے ہیں اس کو مریم اورنگزیب دہراتی ہیں۔اور مریم اورنگزیب کا تو محکمہ ہی عمران خان ہے۔ایاز میر نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو’ وزیر برائے عمران خان‘ قرار دے دیا۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :