وزیر اعظم چیف جسٹس ملاقات; وزیر اعظم نے نواز شریف کے ٹرائل پر وقت کی پابندی ختم کرنے کا کہا

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی بات سُن کر چیف جسٹس مُسکراتے رہے۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 2 اپریل 2018 11:46

وزیر اعظم چیف جسٹس ملاقات; وزیر اعظم نے نواز شریف کے ٹرائل پر وقت کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 اپریل 2018ء) : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس میں ثاقب نثار کی ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز ٹرائل پر وقت کی پابندی ختم کرنے کا کہا۔ ملاقات کے دوران چیف جسٹس وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی باتیں سن کر مسکراتے رہے اور کسی بات پر ہاں یا ناں نہیں کہا۔

قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس نے اس ملاقات میں زیادہ گفتگو نہیں کی ، انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی باتوں کو سنا۔ شاہد خاقان عباسی نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ آپ کے جاری کیے گئے ہر حکم ، ہر حکومت من و عن عملدرآمد کروائے گی ، نواز شریف کے احتساب عدالت کے کیس میں ابھی تک ان پر کچھ ثابت نہیں ہو سکا، اور نہ ہین ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت یا شواہد سامنے آئے، نگران حکومت کی تشکیل تک شریف خاندان کے کیسز کو عمومی کیسز کی طرح سنا جائئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیف جسٹس سے یہ درخواست کی کہ نواز شریف کو بری کروانے میں کوئی کردار بے شک ادا نہ کریں لیکن انتخابات میں جس طرح ہر پارٹی حصہ لے رہی ہو ہماری جماعت کو بھی اس طرح حصہ لینے کا موقع فراہم کیا جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ٹرائل ان کی پارٹی کو انتخابات سے باہر رکھنے، پارٹی توڑنے ، آئندہ انتخابات میں عملی طور پر حصہ لینے میں رکاوٹین ڈالنے کے لیے مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ احتساب عدالت کے پاس سوائے نواز شریف اور شریف خاندان کے کوئی اور کیس برائے سماعت ہے ہی نہیں ، وزیراعظم عباسی نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ کیسز کو عام کیسز کی طرح چلنے دیا جائے، نگران جج اور ووقت کی پابندی کو ختم کیا جائے، فئیر ٹرائل ہوتا ہوا نظر آئے تاکہ سیاسیس طور پر کوئی بھی اُنگلی نہ اٹھا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو اپنی اہلیہ کی عیادت کرنے کی اجازت تک نہیں دی گئی حالانکہ یہ شفاف ٹرائل کا بحر کیف تقاضا ہے۔

احتساب عدالت کم از کم شریف خاندان کا اتنا وقت دے کہ ہم آئندہ انتخابات میں جا سکیں اور انتخاب لڑ سکیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ ایسے کئی کیسز سابق صدر آصف علی زرداری اور کئی سیاسی رہنماؤں کے خلاف بھی بنے تھے جو گذشتہ بیس سال تک چلتے رہے ہیں، کچھ پر ابھی فیصلے ہوئے ہیں، ہمیں کم ازکم ایسا ریلیف تو مل ہی سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے ان کی بات تحمل سے سنی لیکن کسی بات کو ماننے یا نہ ماننے سے متعلق ہاں یا ناں نہیں کی۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس کی ملاقات پر سیاسی رہنماؤں نے بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا ، تاہم اب اس ملاقات سے متعلق کئی تفصیلات منظر عام پر آ رہی ہیں۔