فلم ’’ریڈ‘‘ نے تین ہفتوں میں 94.19کروڑ روپے کما لئے

پیر 2 اپریل 2018 14:02

فلم ’’ریڈ‘‘ نے تین ہفتوں میں 94.19کروڑ روپے کما لئے
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کی فلم ’’ریڈ‘‘ نے تین ہفتوں میں 94.19کروڑ روپے کما لئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اجے دیوگن کی فلم ’’ریڈ‘‘ 100کروڑ روپے کلب میں داخل ہونے والی ہے فلم نے ریلیز کے تین ہفتوں میں 94.19کروڑ کا بزنس کیا ہے ۔

(جاری ہے)

فلم میں اجے دیوگن نے انکم ٹیکس آفیسر کا کردار ادا نبھایا ہے جبکہ ان کے ساتھ الینا ڈی کروز اور سائوربھ شکلا بھی شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار راج کمار گپتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :