فلم’’ راضی‘‘ کا ٹریلر 10اپریل کوریلیز کرنے کا اعلان

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اپریل2018ء) الی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم’’ راضی‘‘ کا ٹریلر 10اپریل کوریلیز کیا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ کی فلم’’ راضی‘‘ کا ٹریلر 10اپریل کوریلیز کیا جائے گا۔

فلم’’ راضی‘‘ کی کہانی ہارندر سیکا کے ناول ’’کالنگ سیمت‘‘ سے ماخوذ ہے،فلم میں عالیہ بھٹ ایک کشمیری لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جس میں وہ پاکستانی آفیسر سے شادی کرنا چاہتی ہیں،پاکستانی آفیسر کا کردار اداکار وکی کوشل ادا کر رہے ٰہیں۔اداکارہ عالیہ بھٹ نے انسٹٓاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں وہ نیلے کرتے اور سرخ شلوار میں ملبوس ہیں۔فلم کی ہدایتکارہ مہگنا گلزار ہیں ،فلم رواں سال 11مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

گوگل + وٹس ایپ پر شئیر کریں