ایکشن سے بھر پور فلم "ریڈی پلیئر ون" نے تین دنوں میں 4ارب کا بزنس کرکے باکس آفس پر قبضہ کر لیا

پیر 2 اپریل 2018 20:52

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2018ء) ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم "ریڈی پلیئر ون" تین دنوں میں 4 ارب 76 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔پیر کو غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیون اسپیل برگ کی زیر ہدایت فلم "ریڈی پلیئر ون" میں سال 2045 کا دور دکھایا گیا ہے۔فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے جسے ایک گیم جیتنے کی صورت میں ورچوئل رئیلٹی ورلڈ کے مالکانہ حقوق کی پیشکش کی جاتی ہے جسے حاصل کرنے کیلئے وہ دیئے گئے ٹاسک کو پورا کرنے کی کوششیں کرتا ہے اور مشکل ترین مراحل میں پھنس جاتا ہے جنہیں جیت کر آگے بڑھنا اس کے نہایت کٹھن ثابت ہوتا ہے۔

گیمنگ کی اس تخیلاتی دنیا میں جہاں ایک طرف یہ نوجوان حیرت انگیز تجربات کا سامنا کرتا ہے وہیں دیگر ماہر پلیئرز کی ٹیم کے ساتھ ملکر یہ نوجوان پلیئر دیوہیکل بلاؤں اور روبوٹس سے بھی جیت کی جنگ لڑتا دکھائی دیتاہے۔

(جاری ہے)

فلم نے ریلیز کے 3دنوں میں 4ارب 76 کروڑ روپے کمائے اور باکس آفس پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے اور اسی ویک اینڈ پر ریلیز ہونیو الی فلم "ٹائیلر ، پیریز ، ایکری مونی" ایک ارب ستانوے کروڑ روپے بٹور کر دوسرے نمبر پر رہی۔

فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کے بارے میں جسے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے شوہر نے اس کیساتھ بے وفائی کی ہے جس کے بعد وہ انتقام لینے کا سوچتی ہے اور پھر شروع ہوتا ہے تھرل اور سپسنس کا نہ رکنے والا سلسلہ۔بلیک پینتھر اس ہفتے صرف 1ارب 30کروڑ کماسکی اور دوسرے تیسرے پر رہی ریان کوگلر کی زیر ہدایت بننے والی فلم بلیک پینتھرمیں مرکزی کردار اداکار چیڈ وِک بوسمین نے ادا کیا ہے۔فلم کی کہانی ایک ایسے بادشاہ کے گِردگھوم رہی ہے جس کی سلطنت میں خانہ جنگی کا آغاز ہو جاتا ہے اپنی حکمرانی برقرار اور سلطنت کو بچانے کے لیے کنگ بلیک پینتھر کا روپ دھار کر سی آئی اے ایجنٹ اور سیکیورٹی فورسز کی مدد سے اپنے دشمنوں کا خاتمہ کرنے کیلئے اعلانِ جنگ کر دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :