سکھر،ر یو نیو ڈپارٹمنٹ کا ایک اہم رول ہیاس ادارے کی بہتر کارکردگی امن امان کی ضمانت ہے،

خورشید احمد شاہ پاکستان کی 70سالا تاریخ میں پیپلزپارٹی نے اپنے دورے حکومت میں80لاکھ ملازمین کی تنخواہ میں 125% اضافہ کیا،قائد حزب اختلاف

پیر 2 اپریل 2018 22:46

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2018ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ر یو نیو ڈپارٹمنٹ کا ایک اہم رول ہیاس ادارے کی بہتر کارکردگی امن امان کی ضمانت ہے،پاکستان کی 70سالا تاریخ میں پیپلزپارٹی نے اپنے دورے حکومت میں80لاکھ ملازمین کی تنخواہ میں 125% اضافہ کیا۔پیپلزپارٹی نے 13لاکھ پینشنرز کی پینشن میں 100% اضافہ کیا۔

سیاست خدمت کے لئے ہوتی ہے مگر آج کل سیاست کو پیشہ بنادیا گیاہے۔الیکشن قریب آتے ہی بہت سارے لوگ اور پارٹیاں عوامی ہوجاتی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر ڈسٹرکٹ کونسل میں آل روینیو سندھ ایمپلائیز ایسوسی اییشن ضلع سکھر کے زیر اہتمام منعقد تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب میں ڈپٹی کمشنر رحیم بخش میتلو۔

(جاری ہے)

آل روینیو سندھ ایمپلائیز ایسوسی اییشن کے مرکزی صدر سیدمراد علی شاہ۔

چیئرمین علی افضل قاضی۔ضلعی صدر امیر علی شیخ۔آغا غلام حسین پٹھان۔عبدالقدیر۔عبدالنوید شیخ سمیت آل روینیو سندھ ایمپلائیز ایسوسی ایشن کے ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا مزید کہناتھا کے ہم نے سکھر میں این آئی سی وی ڈی ایک بہت بڑا اداراہ قائم کیا ہے۔جس میںعلاج کی تمام سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیںانہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو دعوت دیتا ہوں کے سکھر آکردیکھے 2لاکھ کا عالمی معیار کا اسٹینٹ مفت فراہم کیا جا رہا ہے،ہم سکھر میں ایسے ادارے لا ئے ہیں جس سے روزگار کے مواقع بڑھے ہیں۔

صحت کے ساتھ ساتھ تعلیم کی طرف بھی توجہ دے رہے ہیں۔امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لئے اقدامات کر رہے ہیں،سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی عدم توجہ کے باعث والدین پرائیوٹ اسکول میں بچوں کے داخلے کروا رہے ہیں، شہر کی صفائی ستھرائی سمیت دیگر مسائل کا حل ہماری ذمہ داری ہے کیوں کے ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں تقریب میں آل روینیو سندھ ایمپلائیز ایسوسی اییشن کیجانب سے اپوزیشن لیڈر کو ملازمین کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا جس پر سیدخورشید شاہ نے ملازمین کے جائز مطالبات فوری حل کرانے کی یقین دہانی سمیت ڈپٹی کمشنر سکھر کو فوری روینیو کالونی کی از سر نو تعمیر اور کالونی کو غیر متعلقہ افراد سے خالی کرانے کی ہدایت دیں۔

متعلقہ عنوان :