پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان5اپریل کو سانگھڑ کی تحصیل کھپرو میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

پیر 2 اپریل 2018 22:48

کھپرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2018ء) چیئرمین عمران خان، وائس چیئرمین شاہ محمود حسین قریشی 5اپریل کو کھپرو میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں سانگھڑ روڈ پر پنڈال اور اسٹیج کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں شہر پی ٹی آئی کے پرچموں اور بینروں سے سجا دیا گیا ہے ہے پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر جہانشیر جونیجو، سیکریٹری میڈیا کوآرڈینیشن جاوید اعوان، اکبر پلی ، خلیفہ امان اللہ درس، غلام قادر درس، علی نواز ہنگورجو، آغا احمد پٹھان سمیت دیگر رہنمائوں نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا انتظامات کا جائزہ لیا، دوسری جانب غوثیہ جماعت کے سندھ کے امیر امان اللہ درس، پی ٹی آئی سانگھڑ کے صدر غلام قادر درس، پی ٹی آئی عمر کوٹ کے صدر قاضی حسین بخش منگریو، محمد صدیق خاصخیلی ، محمد علی درس و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پ پ والے سرکاری وسائل استعمال کر کے جلسے کرتے ہیں لیکن پھر بھی عوام نہیں آتی مگر ہمارے جلسوں میں کوئی وسائل نہیں ہیں پھر بھی لاکھوں کی تعداد کا مجموعہ ہوگا، انہوں نے کہا سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامیہ نے کوئی تعاون نہیں کیا ہے ہم اپنی مدد کے تحت سیکیورٹی پلان بنا رہے ہیں انہوں نے کہا 5اپریل کی شام کا جلسہ کھپرو کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، انہوں نے کہا نگران حکومت میں بڑی بڑی وکیٹیں گریں گے اور پوری سندھ سے ہم امیدوار کھڑے کریں گے، انہوں نے کہا کھپرو کو پ پ والوں برباد کر رکھا ہے شہر کا سارا بجیٹ ہڑپ کیا جاتا ہے شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :