ایف بی آر کی ویب سائٹ میں تکنیکی خرابی ،ٹیکس گزاروں کو شدید مشکلات کا سامنا

پیر 2 اپریل 2018 23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2018ء) ایف بی آر کی ویب سائٹ میں تکنیکی خرابی کے باعث ٹیکس گزاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ویب سائٹ میں فعال ٹیکس گزاروں کی فہرست میں ہزاروں فائلرز کا نام موجود نہیں، بتایا گیا ہے کہ ٹیکس پیئرز کا نام اے ٹی ایل میں نہ ہونے سے ٹیکس گزاروں کو بھاری جرمانوں کا سامنا ہے، ہزاروں ٹیکس گزاروں کو تکنیکی خرابی کا خمیازہ بھگتنا پڑ گیا۔