کراچی،پاکستان کے نوجوان محنتی، وژنری صلاحیتوں کے مالک اور کھیل سے بھرپور شغف رکھتے ہیں، محمد زبیر
ان کی صلاحیتوں کے مطابق تربیت ، تیکنیکی مہارت کی فراہمی اور رہنمائی سے انھیں کھیل کا ماہر کھلاڑی بنایا جا سکتا ہے ،گورنر سندھ
پیر 2 اپریل 2018 23:02
(جاری ہے)
تقریب میں P2GS (Pakistan to Germany Study)کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر میجر (ر)جنرل شوکت اقبال، ایف سی یونین برلن فٹ بال کے کوچز Mr.Sebastian Lejeune,Mr.Oliver Rathenow ،کمانڈر کراچی ریئر ایڈ مرل اطہر مختار سمیت فٹبال کے شائقین کی بڑی تعداد شریک تھی ۔
گورنرسندھ نے مزید کہا کہ نامور کوچز کی کھلاڑیوں کے زیر نگرانی پاکستانیوں کھلاڑیوں کی تربیت سے انھیں فٹبال کی نئی نئی تیکنیکی مہارت سیکھنے کو ملے گی جس سے ان کے کھیل میں مزید نکھار پیدا ہوگا ، مجھے امید ہے کہ سخت محنت اور درست رہنما ئی سے پاکستانی کھلاڑیوں کانام بھی مستقبل میں عالمی سطح کے فٹبال کے کھلاڑیوں میں شمار ہوا کرے گا ،ہمارے کھلاڑیوں نے کرکٹ ، ہاکی ، اسکواش اور دیگر کھیلوں میں عالمی سطح پر بے پناہ نام حاصل کیا ، محنت ،لگن سے ہم فٹبال میں بھی نمایاں مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقل بنیادوں پر کھلاڑیوں کی تربیتی کیمپ لگنے سے نئے نوجوانوں کو بھی اس کھیل کی ترغیب ہوگی جس سے ملک بھر میں فٹبال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا ۔گورنرمحمد زبیر نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی بہتر صورتحال کے باعث نوجوان تیزی سے کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب ہورہے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے ضرورت ان کی بہتر تربیت اور رہنمائی فراہم کرنے کی ہے اس ضمن میں حکومت ہر ممکن تعاون اور مدد جاری رکھے گی تاکہ ملک میں مثبت سرگرمیاں مزید پروان چڑھ سکے ۔گورنرسندھ نے پاکستان جرمنی کوچنگ کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے اس کی کامیابی کے لئے دعا بھی کی ۔اس سے قبل گورنر سندھ کو یونائیٹڈ فٹ بال کلب کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا اور وہاں موجود جرمن کے کھلاڑیوں سے تعارف بھی کرایا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل شوکت اقبال نے کہا کہ ایف سی برلن فٹ بال کے کوچز 23 مارچ کو اسلام آبادپہنچے تھے ان کے زیر نگرانی 18 مارچ سے 24 مارچ تک 300 سے زائد کھلاڑیوں نے تربیت حاصل کی ہے اس ضمن میں یونائیٹڈ فٹبال کلب کراچی میںشروع ہونے والا کوچنگ کیمپ 7 اپریل تک جاری رہے گا ،منتخب کردہ بہترین کھلاڑیوں کو جرمنی میں مزید تربیت کے لئے روانہ کردیا جائے گا جہاں 8 جولائی سے 22 جولائی تک ان کے لئے تربیتی مرحلہ جاری رہے گا، اس پروگرام کو P2GS اور Eurasia Berlin کے مشترکہ اشتراک سے چلایا جا رہا ہے ، P2GS طالب علموں کو جرمنی میں مفت تعلیم حاصل کرنے کے مواقع بھی فراہم کررہا ہے ۔ بعد ازاں گورنر سندھ نے فٹبال کو کک مار کر کوچنگ کا افتتاح کیا ۔ #مزید اہم خبریں
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.