کراچی،شہید ذوالفقار بھٹو کی برسی ، سیکیرٹی کے مجموعی اقدامات کو صوبائی سطح پر مربوط اور مؤثر بنایا جائے، اے ڈی خواجہ

دن کی مناسبت سے تیار کردہ کنٹی جینسی پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے،آئی جی سندھ کی ہدایات

پیر 2 اپریل 2018 23:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو صوبائی سطح پر مربوط اور مؤثر بنایا جائے ۔انہوں نے ہدایات دیں کہ اس دن کی مناسبت سے تیار کردہ کنٹی جینسی پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کے ضمن میں اختیارکردہ حکمت عملی ولائحہ عمل میں کوئی غفلت یا لاپروائی ناقابل برداشت ہوگی اور مرتکب ٹھرائے جانیوالے افسران واہلکاروں کو سخت انضباطی کاروائی کا سامنا کرنا پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ برسی کے موقع پر سندھ اور دیگر صوبوں کے عوام کی متوقع کثیرتعداد میں شرکت کو مدنظررکھتے ہوئے سندھ کے بارڈرزایریاز سمیت گڑھی خدابخش اور نوڈیرو جانیوالے روٹس پر پیٹرولنگ، پکٹنگ اور اسنیپ چیکنگ کے ساتھ ساتھ تمام داخلی وخارجی راستوں پرناکہ بندی، سرچنگ اور کڑی نگرانی کے عمل کو مربوط اور مؤثربنایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گڑھی خدابخش کے مرکزی روٹس پر تجاوزات کو فوری طور پر ختم کرکے ہر قسم کی پارکنگ کو مناسب دوری پر رکھنے اور پارکنگ لاٹس کی کڑی نگرانی کے ساتھ ساتھ روٹس پر اچانک خراب ہوجانیوالی گاڑیوں کو فوری طور پر ہٹانے کے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ گڑھی خدابخش اورنوڈیرو کے اطراف کے علاقوں میں ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن اور شیئرنگ کے تمام تر اقدامات کو مؤثر بنانے کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ سے سوئپنگ اور کلئیرنس کے عمل کو اور علاقہ سپروائزری افسران اپنی موجودگی کے تحت ہرسطح پر بذاتِ خود یقینی بنائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ برسی میں شرکت کرنیوالے قافلوں کی تھانہ جات کی سطح پر ناصرف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے بلکہ اس حوالے سے متعلقہ تھانہ جات علاقہ کراس کرانے کے حوالے سے وائرلیس کنٹرول پر انٹریز بھی لازماً کرائیں گے ۔ ترجمان سندھ پولیس نے کہا کہ کوئی لاوارث بیگ، پارسل، تھیلا، گاڑی وغیرہ یا دیگر اشیاء سمیت کوئی مشوک شخص یا سرگرمی دکھائی دینے پر عوام فوری طور پرمددگار15، قریبی تھانوں، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز دفاتر کو اطلاع دیں۔#

متعلقہ عنوان :