عوام ملک کو ترقی کی شاہراہ پر ڈالنے کے ہمارے اقدامات کو یاد رکھیں گے، شہباز شریف

خود مختار،خوشحال اورمعاشی طورپر مضبوط پاکستان کی منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں ،ہزاروں میگاواٹ اضافی بجلی کی پیداوار اورملک کے امن کو بحال کرنا مسلم لیگ(ن) کا تاریخی کارنامہ ہے جسے قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی،پنجاب ترقی کے لحاظ سے دوسرے صوبوں کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے، ترقی کے مخالفین نے تبدیلی کے نام پر خیبر پختونخوا کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیاہے، اراکین اسمبلی سے گفتگو

پیر 2 اپریل 2018 22:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک اور قوم کی ترقی وخوشحالی سے بڑھ کر اور کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی ۔ ہمارا ماضی اور حال گواہ ہے کہ ہمارا ہر قدم ملک کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے آگے بڑھا ہے۔آج کا پاکستان ماضی کے پاکستان سے کہیں بہتر ہے۔خود مختار،خوشحال اورمعاشی طورپر مضبوط پاکستان کی منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک کو معاشی طورپر مستحکم کرنے کیلئے ایسے اقدامات کیے ہیں جن کی ملک کی 70سالہ تاریخ میں کوئی مثال نہیں ۔ہزاروں میگاواٹ اضافی بجلی کی پیداوار اورملک کے امن کو بحال کرنا مسلم لیگ(ن) کا تاریخی کارنامہ ہے جسے قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام ملک کو ترقی کی شاہراہ پر ڈالنے کے ہمارے اقدامات کو یاد رکھیں گے۔

پنجاب ترقی کے لحاظ سے دوسرے صوبوں کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ منفی سیاست اور ترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کی پرواکئے بغیر ترقی کے ایجنڈے پر عملدرآمد کیااورعوام ترقی مخالفین کی منفی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے۔انہوںنے کہا کہ عوام کے مسائل میں اضافہ کرنیوالوں کو اپنے کیے کا حساب دینا ہوگا۔چوردروازوں سے اقتدار کے متلاشی عوام کے خیر خواہ نہیں ۔

انہوںنے کہا کہ عوام بھی ایسے عناصر کا 2018ء کے انتخابات میں محاسبہ کریںگے۔ تبدیلی کے دعویداروں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہی-انہوںنے کہا کہ تبدیلی کے نام پر خیبر پختونخوا کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیاہی-میٹروبس پر تنقید کرنیوالوں میں اس اہم منصوبے کو مکمل کرنے کی اہلیت ہی نہیں- پورے پشاور کو میٹروکے نام پر اکھاڑ کر رکھ دیا ہی- انہوںنے کہا کہ آئندہ انتخابات میں دھرنے،لاک ڈائون اور جھوٹ کی سیاست کرنیوالے عوام سے منہ چھپاتے پھریںگی- 5سال نت نئے جھوٹ بولنے والوں کے اصل چہرے عوام کے سامنے آئے ہیں -انہوںنے کہا کہ سندھ کے عوام نے جس پارٹی کو مینڈیٹ دیااس نے بھی عوام کو مایوس کیا ۔

روشنیوں کے شہر کراچی کو کچرا کنڈی بنانے والوںکو بھی آئندہ انتخابات میں شرمندگی اٹھانا پڑے گی۔2018منفی سیاست کرنیوالوں کیلئے احتساب کا سال ہی-انہوںنے کہا کہ اپنی کارکردگی اورعوام کی خدمت کی بنا پر 2018 کے انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گی-اللہ نے موقع دیا تو 2018 کے بعد بھی ترقی کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھائیں گی-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار اراکین اسمبلی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ،جنہوںنے سوموار کے روزان سے ملاقات کی۔