وزیرداخلہ سندھ سے امریکن قونصلیٹ جنرل کے سیکیورٹی آفیسرکی سربراہی میں تین رکنی وفد کی ملاقات

پیر 2 اپریل 2018 23:11

ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 اپریل2018ء) وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال سے امریکن قونصلیٹ جنرل کے سیکیورٹی آفیسر اسٹیون ایس می(Steven S.May) کی سربراہی میں تین رکنی وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

باہمی دلچسپی کے امور پر ہونیوالی اس ملاقات میں یو ایس سیکیورٹی آفیسر نے امریکن ایمبیسی کو فراہم کردہ سیکیورٹی سمیت سندھ میں امن وامان کی صورتحال اور اس حوالے سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیردخلہ سندھ نے امریکن قونصلیٹ جنرل کے سیکیورٹی آفیسر کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ جیسے اقدامات سمیت اس صوبے میں قائم مختلف ممالک کے قونصل خانوں اور ان سے وابستہ اہم غیرملکی شخصیات اور اسٹاف کا تحفظ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔اس موقع پر وزیرداخلہ سندھ نے امریکن قونصلیٹ جنرل کے وفد کو سندھی ٹوپی اور اجرک بطور تحفہ پیش کی۔#

متعلقہ عنوان :