احتساب کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہو چکا ہے اب تو اصل کہانی شروع ہوئی ہے جو حقائق پر مبنی ہے ، نیب، اس میں شامل ہر کردار کو بلا تفریق بے نقاب کیا جائے گا ،نیب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ، نیب کو اپنا کام قانون کے مطابق کرنا ہے اور یہ کام نیب کرتا رہے گا

۔ انتخابات میں دھاندلی کے مبینہ بے بنیاد الزامات نیب کی ساکھ کو متاثر کرنے کی مذموم کوشش ہے جو کہ نیب کے راستے میں کسی طرح بھی رکاوٹ نہیں بن سکتے، قومی احتسا ب بیورو کا بیان

پیر 2 اپریل 2018 23:12

احتساب کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہو چکا ہے اب تو اصل کہانی شروع ہوئی ہے جو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 اپریل2018ء) قومی احتسا ب بیورو نے کہا ہے کہ احتساب کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہو چکا ہے اب تو اصل کہانی شروع ہوئی ہے جو حقائق پر مبنی ہے ، اس میں شامل ہر کردار کو بلا تفریق بے نقاب کیا جائے گا ،نیب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ، نیب کو اپنا کام قانون کے مطابق کرنا ہے اور یہ کام نیب کرتا رہے گا ۔

(جاری ہے)

انتخابات میں دھاندلی کے مبینہ بے بنیاد الزامات نیب کی ساکھ کو متاثر کرنے کی مذموم کوشش ہے جو کہ نیب کے راستے میں کسی طرح بھی رکاوٹ نہیں بن سکتے ۔ انتخابات میں کامیابی کیلئے اور عوام کی توجہ حاصل کرنے کیلئے کسی متبادل طریقہ کار کا انتخاب کریں ۔