مریم نوازکی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی شدیدمذمت

نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارتی ریاستی دہشت گردی,قابض فوج کی بربریت انتہائی قابل مذمت ہے،پاکستان مظلوم کشمیریوں کا وکیل تھا،ہے اور رہے گا،رہنما مسلم لیگ (ن)کا ٹویٹ

پیر 2 اپریل 2018 23:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارتی ریاستی دہشت گردی,قابض فوج کی بربریت انتہائی قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان مظلوم کشمیریوں کا وکیل تھا،ہے اور رہے گا۔پیر کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارتی ریاستی دہشت گردی,قابض فوج کی بربریت انتہائی قابل مذمت ہے۔پاکستان مظلوم کشمیریوں کا وکیل تھا،ہے اور رہے گا۔