نواز شریف کے بیانیے نے مشہور فلم بدنام کی یاد تازہ کردی ہے جس میں اداکار علاالدین ہیروئن سے پوچھتا ہے کہ کس نے دئیے یہ جھمکے بالکل اسی طرح پیر کے روز نواز شریف یہ سوال کرتے رہے کہ کہاں ہوئی چوری،

کس کی ہوئی چوری، کس نے کی چوری اور چوری مال متروکہ کہاں ہے، پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کی نواز شریف کی میڈیا سے گفتگو پر ردعمل

پیر 2 اپریل 2018 23:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیانیے نے مشہور فلم بدنام کی یاد تازہ کردی ہے جس میں اداکار علاالدین ہیروئن سے پوچھتا ہے کہ کس نے دئیے یہ جھمکے بالکل اسی طرح پیر کے روز نواز شریف یہ سوال کرتے رہے کہ کہاں ہوئی چوری، کس کی ہوئی چوری، کس نے کی چوری اور چوری مال متروکہ کہاں ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کی پیر کے روز میڈیا سے گفتگو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ نواز شریف نے کمال کی فنکاری اور غضب کی اداکاری کا فن دکھایا۔ سعید غنی نے کہا کہ لگتا ہے کہ نواز شریف کے بیرون ملک تمام اثاثے بشمول ایون فیلڈ اور مے فیئرکسی جن نے بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کہانیاں نہ سنائیں، فنکاری نہ دکھائیں، قوم کو صرف اس سوال کا جواب دیں کہ ان کے بچوں کے پاس اربوں ڈالرکہا ں سے آئی انہوں نے کہا کہ نواز شریف رنگے ہاتھوں پکڑے جا چکے ہیں ۔ انہوں نے پیسہ چوری کرکے بیرون ملک بے نامی اکائونٹ کھولے۔