آرمی چیف کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں معصوم شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت

بھارت مظالم سے حق خودارادیت کی جدوجہدکونہیں دباسکتا،مقبوضہ وادی میں معصوم شہریوں پر بہیمانہ مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں،کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ سے معصوم شہری نشانہ بن رہے ہیں، شہری آبادی کو نشانہ بنانا وحشیانہ عمل ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر ردعمل

پیر 2 اپریل 2018 23:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 اپریل2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں معصوم شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہبھارت مظالم سے حق خودارادیت کی جدوجہدکونہیں دباسکتا،مقبوضہ وادی میں معصوم شہریوں پر بہیمانہ مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں،کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ سے معصوم شہری نشانہ بن رہے ہیں، شہری آبادی کو نشانہ بنانا وحشیانہ عمل ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہاکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم، حق خودارادیت کی تحریک کو دبا نہیں سکتے، وادی میں معصوم شہریوں پر بہیمانہ مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں بھی قابل مذمت ہیں۔انھوں نے کہاکہ کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ سے معصوم شہری نشانہ بن رہے ہیں، شہری آبادی کو نشانہ بنانا وحشیانہ عمل ہے۔