وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت محکمہ آبپاشی سے متعلق اہم اجلاس ، قلت آب پر تبادلہ خیال کیاگیا

پیر 2 اپریل 2018 23:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ آبپاشی سے متعلق اہم اجلاس پیر کووزیراعلی ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قلت آب پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پانی کی کمی کے باعث سمندر زمین نگل رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیشنل واٹر پالیسی میں کچے علاقوں کے تحفظ، ڈان اسٹریم کوٹڑی بیراج میں اتنا پانی چھوڑا جائے کہ سمندر کو آگے بڑھنے سے روکا جاسکے۔ انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں اے این جی عباسی کی رپورٹ سے رہنمائی لی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ساحلی آبادی کے پانی پر پہلے حق کو تسلیم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :