وزیر اعلی سندھ نے ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا،دوایمبولینس خادمین سندھ فائونڈیشن کو عطیہ کردیں

پیر 2 اپریل 2018 23:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2018ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پیرکو وزیر اعلی ہائوس میں ربن کاٹ کر ایمبولینس سروس کی تقریب کا افتتاح کیا اور دو ایمبولینس خادمین سندھ فائونڈیشن کو بطور عطیہ دی گئیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سندھ نے اس موقع پر کہا کہ صوبہ سندھ میں اس وقت مختلف این جی اوز اور ادارے فلاحی اور رفاہی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جو کہ اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اس حوالے سے متعلقہ اداروں اور لوگوں کی ہر ممکن مدد اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

متعلقہ عنوان :