سپریم کورٹ کی ہدایت پر پمز ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلاٹ معصوم تھیلیسیمیا کے بچوں کیلئے کھول دیا گیا

پیر 2 اپریل 2018 23:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2018ء) سپریم کورٹ کی ہدایت پر پمز ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلاٹ معصوم تھیلیسیمیا کے بچوں کیلئے کھول دیا گیا جو گزشتہ ایک ہفتے سے زائد دنوں سے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم دستیابی پر احتجاجاً بند کیا گیا تھا بیمار بچوں کے والدین میں شدید خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پمز میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کو گزشتہ روز سپریم کورٹ از خود نوٹس کیس میں چیف جسٹس کی ہدایت پر کھول دیا گیا اور معصوم تھیلیسیمیا کے بچوں کا علاج معالجہ بھی شروع کردیا گیا ہے واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ملازمین کو فوری تنخواہیں جاری کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں جس کے بعد بون میرو ٹرانسپلانٹ کو فوری طور پر دوبارہ کھول دیا گیا اور ڈاکٹرز ‘ نرسز ‘ پیرا میڈیکل سٹاف نے اپنی ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں۔

متعلقہ عنوان :