چیف جسٹس کا شیخ زید ہسپتال کے چیئرمین کی غیر قانونی تعیناتی اور انہیں توسیع دینے پر ازخود نوٹس ، رپورٹ طلب کرلی

پیر 2 اپریل 2018 23:45

لاہور۔2 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2018ء) چیف جسٹس جسٹس میاں ثاقب نثار نے شیخ زید ہسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر فریداحمد خان کی غیر قانونی تعیناتی اور انہیں توسیع دینے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری ہیلتھ ،ایڈو وکیٹ جنرل پنجاب اورچیئرمین شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر فرید احمد خان کو 4اپریل کو طلب کرلیا۔ یادرہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر فرید احمد خان کی چیئرمین شیخ زید ہسپتال تعیناتی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :