پیمرا کا جیو کے تمام چینلز 24 گھنٹوں میں اصل پوزیشن پر بحال کرنے کی ہدایت

پیر 2 اپریل 2018 23:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2018ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے جیو کے چینلز کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے کیبل آپریٹرز کو 24 گھنٹوں میں تمام چینلز کو اصل پوزیشن پر بحال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

یمرا کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق اتھارٹی نے کسی بھی چینل کی بندش یا پوزیشن کی تبدیلی کے حوالے سے کوئی احکامات جاری نہیں کیے اس لیے کسی بھی لائسنس یافتہ ٹی وی چینل کی بندش پیمرا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ جیو سمیت تمام لائسنس یافتہ ٹی وی چینلز کی نشریات کو کیبل نیٹ ورکس پر یقینی بنائیں۔پیمرا کے مطابق اگر ہدایات پر عمل نہ کیا گیا تو پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 30 کے تحت کیبل آپریٹرز کے لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے۔پیمرا نے قوانین کی خلاف ورزی پر وطین ملٹی میڈیا لاہور، ورلڈ کال کیبل لاہور اور کراچی کے لائسنسوں کی معطلی کا نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :