افغانستان: فضائی حملے میں 20 طالبان جنگجو ہلاک ،ْمتعد دزخمی

فضائی حملے میں مدرسہ نشانہ بنا جس میں 100 سے زائد علما، طلبہ اور دیگر شہری ہلاک و زخمی ہوئے ،ْطالبان کا بیان

پیر 2 اپریل 2018 23:39

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2018ء) شمالی افغانستان میں طالبان کے تربیتی کیمپ پر فضائی حملے میں 20 شرپسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان وزارت دفاع کے ترجمان محمد ردمانِش نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق صوبہ قندوز کے ضلع دشتی آرچی میں فضائی حملے میں مقامی کمانڈر سمیت تقریبا 20 طالبان جنگجو ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں تصدیق کر سکتا ہوں کہ طالبان کے تربیتی مرکز پر حملہ کیا گیا، جہاں کوئی عام شہری موجود نہیں تھا تاہم طالبان نے حملے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ فضائی حملے میں مدرسہ نشانہ بنا جس میں 100 سے زائد علما، طلبہ اور دیگر شہری ہلاک و زخمی ہوئے۔طالبان کا کہنا تھا کہ حملے کے وقت مدرسے میں تقسیم اسناد کی تقریب جاری تھی۔فوری طور پر متضاد بیانات میں سے کسی کی تصدیق ممکن نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :