بلاول بھٹو کی بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کی شدید مذمت

قاتل مودی مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے،چیرمین پی پی پی

منگل 3 اپریل 2018 00:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2018ء) چئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاتل مودی مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی برادری کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے، پیپلز پارٹی کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائے گی۔ بلاول بھٹو نے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ طارق ورک