راولپنڈی، فیض آباددھرنے کے خلاف کریک ڈائون فائرنگ سے 6افراد کے جاںبحق ہونے پر درج مقدمہ کو ڈی سیل کرنے سے متعلق فریقین کو نوٹس جاری

منگل 3 اپریل 2018 00:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی گلزار احمد خالد نے تحریک لبیک یا رسول پاکستان کی مجلس شوریٰ کے رکن کی کی درخواست پر فیض آباددھرنے کے خلاف کریک ڈائون کے دوران فائرنگ سے 6افراد کے جاںبحق اورمتعدد افراد کے زخمی ہونے پر درج مقدمہ کو ڈی سیل کرنے سے متعلق فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 اپریل کوجواب طلب کر لیاہے مجلس شوریٰ کے رکن حفیظ اللہ جان علوی ولد عبدالمجید سکنہ پنڈی کھیپ اٹک نے عدالت میں 22-A کے تحت دائر درخواست میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال،صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ،آر پی او راولپنڈی،سی پی او راولپنڈی اور ایس ایچ او صادق آباد کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ تحریک لبیک پاکستان کے اسلام آباد دھرنے کے دوران مری روڈ راولپنڈی پر ہنگامہ آرائی میں متعد د افراد جاںبحق اور زخمی ہوئے جس کی ایف آئی آر درج کر کے سیل کر دی گئی اور آج تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا استدعا ہے کہ ایف آئی ار ڈی سیل کر کے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے جائیں اور کیس کا چالان عدالت میں پیش کیا جائے عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے آر پی او راولپنڈی اور ایس ایچ او تھانہ صادق آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :