وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، کشمیری شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

منگل 3 اپریل 2018 00:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2018ء) وفاقی کابینہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کے معاملے پر غور کیا ہے اور کشمیری شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ہے۔ پیر کو کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کابینہ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے کابینہ کو بے گناہ کشمیریوں کے لئے بین الاقوامی برادری کی حمایت کے حصول کے لئے پاکستان کی کاوشوں کے بارے میں آگاہ کیا جنہیں بھارتی افواج کی طرف سے وحشیانہ مظالم کا سامنا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شہدا کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔