سابق صدر صدر آصف علی زرداری کی اے پی این ایس کے نئے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

منگل 3 اپریل 2018 00:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2018ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے سالانہ انتخابات میں نئے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے حمید ہارون کو صدر اور سرمد علی کو جنرل سیکریٹری اور دیگر عہدیداروں کو منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ آزادی اظہار کی حامی رہی ہے۔ آپ کا انتخابات آپ کے ساتھیوں کا آپ کر اعتماد کا مظہر ہے۔

متعلقہ عنوان :