بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کو بھٹو کے راستے پر لے جا رہے ہیں،نیئر حسین بخاری

پیر 2 اپریل 2018 23:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے پیپلز لائرزفورم کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو نے پاکستان کو متفقہ آئین دیا، بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کو بھٹو کے راستے پر لے جا رہے ہیں، بلاول نے جس طرح انتہا پسندوں کو للکارا، آج کوئی نہیں للکار سکتا، ہم اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ نہیں ہیں، سیاسی حکمت عملی کے تحت نواز شریف کو سینیٹ کی چیئرمین شپ نہیں لینے دی، آج ملک کی اقتصادی حالت بہت دگرگوں ہے، واجد ضیاء کی جرح کو میڈیا توڑ مروڑ کر پیش کیا، خواجہ حارث نے لندن کی جائیدادوں سے متعلق کوئی سوال نہیں کیا، شریف فیملی کے خلاف کیس استغاثہ کا نہیں پوری قوم کا ہے، کوئی بھی کرپٹ اپنے نام جائیداد نہیں رکھتا، پیپلزپارٹی کے کارکن نظریئے اور ثابت قدمی سے کھڑے ہوں تو لاگ آپ کو سنیں گے، پاکستان کہ بقاء اور ترقی جمہوریت اور قانون کی بالادستی میں ہے، نیئر حسین بخاری راولپنڈی کینٹ بورڈ شعبہ بلڈنگ کنٹرول سیل میں بڑے پہمانے پر کرپشن کا انکشاف ہوا ہے سابقہ سی ای او کینٹ بورڈ کے دور میں بلڈنگ چیکر کو چیک کرنے کی غرض سے بناِئے گئے ویجیلنس سپر چیکر کے خلاف شہری اسد اللہ نے درخواست دیتے ہوِے موقف اختیار کیا ہے کہ سپر چیکر شفی اللہ اور بلڈنگ چیکر جبار نے اپنے علاقوں کے علاوہ دوسرے علاقوں میں بھی کمرشل اور رہائشی بضیر نقشہ کام کرواتے ہوئے لاکھوں روپے رشوت لی اور کروڑوں روپے کا نقصان کینٹ بورڈ کو پہنچایا ہے جس پر ایگزیکٹو افیسر کینٹ بورڈ سید سبطین رضا کے حکم پر کینٹ بورڈ انجینئر نے انکوائری کرتے ہوئے درخواست میں موجود تمام بلڈنگ کا ریکاڈ طلب کر لیا ہے