وفاقی حکومت نے چین کے ساتھ ہونیوالا فری ٹریڈ ایگریمنٹ ختم کردیا

ایگریمنٹ پر آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن کے شدید تحفظات تھے ،پاور لومز سمیت دیگر سیکٹرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

پیر 2 اپریل 2018 23:51

وفاقی حکومت نے چین کے ساتھ ہونیوالا فری ٹریڈ ایگریمنٹ ختم کردیا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2018ء) وفاقی حکومت نے آل پاکستان کاٹن پاو لومز ایسوسی ایشن کے پر زور مطالبہ اور تحفظات پرچین کے ساتھ ہونیوالا(ایف ٹی ای) فری ٹریڈ ایگریمنٹ ختم کر دیا ہے ۔ وفاقی وزراء کا کہنا ہے کہ ایسا معاہدہ کسی بھی ملک کے ساتھ نہیں کیا جائے گاجس سے ملکی انڈسٹری کو نقصان ہواس فیصلہ کے بعد پاور لومز سمیت دیگر سیکٹرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

آن لائن کو بتایا گیا ہے کہ آل پاکستان کاٹن پاور لوزم ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئر مین رانا اظہر وقارکی قیادت میں وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائل حاجی محمد اکرم انصاری ،وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خاں اور وزیر مملکت برائے تجارت ہمایوں اختر خاںسے اسلام آباد میں ملاقات کر کے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

سابق چیئر مین چوہدری عبدالحق ،چوہدری محمد نواز ،اعجاز احمد ناگرہ اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

چیئر مین رانا اظہر وقار نے وفاقی وزرا کو بتایا کہ حکومت کی طرف سے چین کے ساتھ آئندہ ماہ ہونیوالے فری ٹریڈ معاہدہ ملکی صنعت کے لئے نقصان دہ ہے مزید برآں فری ٹریڈ سے حکومت چین سے درآمد کی جانیوالی اشیاء پر اربوں روپے کی ڈیوٹی اور ٹیکس سے محروم ہو جائے گیانہوں نے کہا کہ ہماری معیشت چائینہ کی معیشت کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ ایف ٹی اے معاہدے کے تحت چین کو 75 فیصد اشیاء پر ڈیوٹی فری رسائی دینے سے لوکل انڈسٹری ٹھپ ہو جائے گی اور یہاں بیروزگاری کا سیلاب آجائے گا۔

جس پر وفاقی وزرا نے ان کو یقین دہانی کروائی تھی کہ ایسا معاہدہ کسی صورت نہیں کیا جائے گاجس سے ملکی انڈسٹری کو نقصان ہو۔وفاقی وزرا نے کہا کہ چین کو ڈیوٹی فری رسائی کی اجازت نہ دی جائے گی اور سٹیک ہولدرز سے مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :