نمکین پانی سے فن پارے بنانے والی حیرت انگیز فنکارہ، مائی ہیراشیما
پیر 2 اپریل 2018 22:18
داغ دھبے مٹانے سے لے کر ماؤتھ واش کے متبادل تک نمکین پانی استعمال روزمرہ زندگی میں بہت عام ہے۔لیکن اب اس کا نیا استعمال سامنے آیا ہے۔ جاپانی ماہر فنکارہ مائی ہیراشیما نمکین پانی سے نہایت نفیس پینٹنگ کے اعلیٰ نمونے تخلیق کرتی ہیں۔
مائی ہیراشیما نہایت احتیاط سے سیاہ کاغذ کے کینوس پر چھوٹے برشز اوربانس کی تیلیوں کا استعمال کرتے ہوئے نمکین پانی سے ڈیزائن بناتی ہیں۔
(جاری ہے)
نوجوان فنکارہ کو ایک پینٹنگ بنانے میں بارہ گھنٹے سے لے کر ایک مہینہ تک لگ سکتا ہے۔
ان پینٹنگز کی فروخت سے متعلق جب مائی ہیراشیما سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اب تک اس کی پینٹنگز کے خریدار صرف اس کے قریبی دوست احباب اور واقف کار افراد تھے لیکن جلد ہی وہ دیگر لوگوں کو بھی اپنی پینٹنگز خریدنے کا موقع فراہم کریں گی لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ خریداری کرنے والے افراد ان پینٹنگز کو خشک جگہ پر رکھیں۔ آرٹ کے ان دلکش نمونوں کی قیمت خرید گرچہ ان کی جسامت اور ڈیزائن پر منحصر ہے تاہم ابتدائی قیمت 4,500 ین (42 ڈالر) تک ہوگی۔ مائی ہیراشیما کے بنائے گئے حیرت انگیز سالٹ واٹر آرٹ کے نمونے ان کے ٹویٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.