جویریہ سعود کی سنی لیون کے ساتھ لی جانے والی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ،مداحوں کا ملا جلا رد عمل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 2 اپریل 2018 22:20

جویریہ سعود کی سنی لیون کے ساتھ لی جانے والی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 02اپریل 2018ء ):جویریہ سعود کی سنی لیون کے ساتھ لی جانے والی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،مداحوں کا ملا جلا رد عمل بھی سامنے آ گیا۔تفصیلات کے مطابق ہمارے ہاں ڈرامہ انڈسٹری کو جو اہمیت حاصل ہے اس سے انکار ممکن نہیں ہے۔ہیہ وجہ ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری سے منسلک اداکاروں کو بھی پاکستان میں مداحوں کی بڑی تعداد پسند کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انکو سوشل میڈیا پر فالو کیا جاتا ہے اور انکی ذاتی زندگی میں ہونے والے واقعات کو بھی بحث کا موضوع بناتے ہیں اور ایسے ہی بحث کا موضوع بننے والی ہیں جویریہ سعود جو کہ نہ صرف خاد اداکارہ ہیں بلکہ معروف اداکار سعود کی اہلیہ بھی ہیں اور جے جے ایس کے نام سے پروڈکشن ہاوس بھی چلاتی ہیں۔جویریہ سعود نے بھارت کی معروف سٹار سنی لیون کے ساتھ تصویر لے کر انسٹا گرام پر پوسٹ کی تو وہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر مداحوں کا ملا جلا رد عمل آ رہا ہے۔کچھ لوگ اس کو قابل تحسین نظروں سے دیکھ رہے ہیں اور کچھ لوگ اس پر شدید تنقید کرتے ہوئے جویریہ سعود کو اخلاقیات کا درس دے رہے ہیں گویا جویریہ سعود نے کوئی غیر اخلاقی حرکت کر ڈالی ہو۔