بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آ شکار

گوہاٹی آسام میں مسلمانوں کے2لاکھ 66 ہزار راشن کارڈ منسوخ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 2 اپریل 2018 23:28

بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آ شکار
نئی دہلی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 02اپریل 2018ء ):بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آ شکار ہو گیا۔ گوہاٹی آسام میں مسلمانوں کے2لاکھ 66 ہزار راشن کارڈ منسوخ کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق سیکولر ازم کا لبادہ اوڑھے بھارت میں دن بدن انتہا پسندی بڑھتی چلی جا رہی ہے۔کشمیر میں ہونے والے مظالم اور بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والا سلوک بھارت کے چہرے پر بدنما دھبہ ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی مسلمانوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق گوہاٹی آسام میں مسلمانوں کے2لاکھ 66 ہزار راشن کارڈ منسوخ کر دئیے گئے۔پہلے بھی اس طرح کی خبریں آ رہی تھیں کہ ریاست آسام میں موجود 34 فیصد مسلمانوں کو بنگالی قرار دے کر انہیں ملک بدر کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے، کم از کم20لاکھ بنگالی مسلمان شہریت اور قومیت سے محروم ہونے والے ہیں۔دوسری جانب بھارت کے مختلف علاقوں میں ہنگاموں کے باعث متعدد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اجستھان،اترپردیش،جھاڑکھنڈ ،بہار میں بھی فسادات،8 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دلت برادری کے احتجاج کے دوران فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی۔