سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات

علاقائی صورتحال، وزیراعظم پاکستان کے دورہ افغانستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

پیر 2 اپریل 2018 23:47

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2018ء) پاکستان کی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم پاکستان کے دورہ افغانستان سے متعلق بھی بات کی گئی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 6 اپریل کو افغانستان روانہ ہوں گے ۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے دیگر افغان حکام سے بھی ملاقات کی جس میں مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔افغان حکام کے مطابق تہمینہ جنجوعہ نے وزیراعظم پاکستان کے دورہ افغانستان سے متعلق بھی بات کی۔

(جاری ہے)

پاکستان کا سول و عسکری حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد کابل میں موجود ہے جس میں ڈائریکٹر جنرل ملٹریآپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت حکومتی نمائندے شامل ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر 6 اپریل کو افغانستان روانہ ہوں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم کیمشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے گزشتہ ماہ افغانستان کا دورہ کیا تھا جس میں افغان صدر اشرف غنی نے ان کے توسط سے وزیراعظم پاکستان کو دورے کی دعوت دی تھی۔