Live Updates

عمران خان اور زرداری جمہوریت دشمن قوتوں کے آلہ کار ہیں، رانا ثناء اللہ

ووٹ کی طاقت سے جمہوریت دشمن قوتوں کو شکست دیں گے،شام 7 بجے سے 11 بجے تک منڈی میں ہمارا موقف توڑ مروڑ کر پیش کیا جاتا ہے،وزیرقانون پنجاب کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 2 اپریل 2018 23:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2018ء) وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور زرداری جمہوریت دشمن قوتوں کے آلہ کار ہیں ووٹ کی قوت سے جمہوریت دشمن قوتوں کو شکست دیں گے جے آئی ٹی کے ہیرے کا پول کھل گیا، نواز شریف کا راستہ روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے ہیرے کا پول کھل گیا ہے قوم سمجھ گئی ہے کہ نواز شریف کو روکا جا رہا ہے، آصف زرداری اور عمران خان جمہوریت دشمن کے آلہ کار ہیں۔

(جاری ہے)

یہ قوتیں خود پیچھے رہ کر کام کرتی ہیں ہم ووٹ کی طاقت سے جمہوریت دشمن قوتوں کو شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شام 7 بجے سے 11 بجے تک منڈی لگتی ہے اس منڈی میں ہمارا موقف توڑ مروڑ کر پیش کیا جاتا ہے ۔واجد ضیاء کے بیانات سے فراڈ احتساب کا پول کھل گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میںپارٹی چھوڑنے والے غدار ہوں گے قوم سمجھ گئی ہے کہ نواز شریف کو روکا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے قوم کے 5 سال ضائع کیے۔ ایک سوال پر کہاہے کہ فیصل آباد میں بچوںکی زیادتی کے واقعات کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اگر پولیس کی غفلت ثابت ہوئی تو سزا ضرور ملے گی ۔
عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات