لاہور، وزیراعلی پنجاب کاشیخ زید ہسپتال میں لیور ٹرانسپلانٹ کے دوران نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس

پیر 2 اپریل 2018 23:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2018ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے شیخ زید ہسپتال میں لیور ٹرانسپلانٹ کے دوران نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ۔6افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل ۔

(جاری ہے)

کمیٹی میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ ،ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہیو من آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود ،شیخ زید ہسپتال کے چیئرمین اینڈ ڈین پروفیسر فرید احمد خان ،چیف ایگزیکٹو آفیسر (CONTECH)ڈاکٹر نعیم الدین میاںسمیت ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری شامل ہیں ۔

وزیراعلی ہائوس کی جانب سے کامران لغاری کی ہلاکت کی تمام تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی مکمل چھان بین کے بعد اپنی رپورٹ بھجوائیں گے جبکہ گزشتہ روز محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب پروفیسر سعید اختر کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نے شیخ زید ہسپتال میں کامران لغاری کی ہلاکت کے ذمہ دار مذکورہ ڈاکٹروں کو قرار دیا ہے جبکہ اس کمیٹی کے اجلاس میں ڈاکٹر طارق بنگش خود پیش ہوئے لیکن ڈاکٹر عامر لطیف پیش نہ ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :