13 سالہ لڑکا ورمونٹ کا اگلا گورنر بننے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 2 اپریل 2018 23:31

13 سالہ لڑکا ورمونٹ کا اگلا گورنر بننے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہے

13 سالہ  ایتھن سونبورن نے ثابت کر دیا ہے کہ سیاست دان ہونے کے لیے زیادہ عمر کا ہونا ضروری نہیں۔ ایتھن  ورمونٹ، نیوانگلینڈ سے گورنر کے لیے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور اس کے لیے اچھی خاصی تیاری بھی کر چکے ہیں۔ ورمونٹ میں چونکہ گورنر بننے  کے لیے  عمر کی قید نہیں ہے لہٰذا ایتھن  اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گورنر کے  انتخاب کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔

سرکاری سطح پر ایتھن ورمونٹ کی تاریخ کا  اب تک کے سب سے کم عمر امیدوار ہیں۔
13 سالہ ایتھن ماؤنٹ ابراہم  یونین ماڈل/ہائی اسکول میں آٹھویں گریڈ کے طالبعلم ہیں۔ انہیں باسکٹ بال کھیلنے، مچھلیاں پکڑنے اور لکھنے کا شوق ہے۔ اس کے علاوہ وہ ورمونٹ کا گورنر بھی بننا چاہتے ہیں  لیکن یہ عہدہ پانے کے لیے وہ بڑے ہونے کا انتظار نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

ایتھن کا کہنا ہے کہ ان کی عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا، مقصد اہمیت رکھتا ہے۔ ایتھن نے 2017 میں ورمونٹ گورنر کے لیے نامزدگی کے اعلان سے قبل ہی گن کنٹرول کی مہم شروع کر دی تھی۔ امریکا میں سکولوں میں فائرنگ کے  بڑھتے واقعات کے بعد ایتھن بچوں کی حفاظت کے لیے قانون سازی کرنا  چاہتے ہیں۔
ایتھن کے والدین کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ایتھن نے پانچ سال کی عمر میں مقامی گیراج سے ایک انسائیکلوپیڈیا خریدا تھا، جس میں رابرٹ ایف کینڈی کے بارے میں درج تھا، جن سے وہ کافی متاثر ہوئے۔


ایتھن کی گورنری  میں اگرچہ ان کی عمر حائل نہیں لیکن پھر بھی اس کے سامنے دو رکاوٹیں ہیں۔ پہلی رکاوٹ  ان کا سکول ہے۔ ان کے لیے سکول اور گورنری کو ایک ساتھ چلانا کافی مشکل ہوگا۔ دوسری رکاؤٹ ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس کا نہ ہونا ہے۔ فی الحال وہ ڈرائیونگ لائسنس نہیں بنوا سکتے ، اس لیے انہیں  دوسرے علاقوں کے سفر میں کافی مشکل پیش آئیں  گی۔  تاہم ایتھن ہر قسم کے چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :