بھارتی کامیڈین راجپال یادیو اور ان کی اہلیہ کو قرضہ کیس میں مجرم قرار دے دیا گیا

راجپال نے 8 سال قبل 2010ء میں اپنی فلم کے لیے ایک کاروباری شخص سے 5 کروڑ روپے قرض لیا تھا ، معاہدے کے تحت ادائیگی نہ کرسکا

ہفتہ 14 اپریل 2018 21:22

بھارتی کامیڈین راجپال یادیو اور ان کی اہلیہ کو قرضہ کیس میں مجرم قرار ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2018ء) بھارتی کامیڈین راجپال یادیو اور ان کی اہلیہ کو قرضہ کیس میں مجرم قرار دے دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کی عدالت نے مزاحیہ اداکار راجپال یادیو اور ان کی اہلیہ کو 5 کروڑ روپے کے قرضہ ادائیگی کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے سماعت مکمل کرلی اور عدالت 23 اپریل کو مجرموں کو سزا سنائے گی۔

(جاری ہے)

راجپال نے 8 سال قبل 2010ئ میں اپنی فلم کے لیے ایک کاروباری شخص سے 5 کروڑ روپے قرض لیا تھا تاہم معاہدے کے تحت وہ قرض کی ادائیگی نہ کرسکے جس کے خلاف بزنس مین نے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکٹایا۔ہائی کورٹ نے ابتدائی طور پر جوڑے کو 10 روز کے لیے عدالتی حراست میں رکھنے اور ان کے تمام اثاثوں کی جانچ پڑتال کا حکم دیا جس کے بعد اداکار نے قرض کی کچھ رقم ادا کردی تاہم وہ باقی رقم ادا نہ کرسکے۔نئی دہلی کی عدالت نے معاہدے کے تحت قرض ادا نہ کرنے پر جوڑے کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا کے لیے 23 اپریل کی تاریخ طے کردی۔۔

متعلقہ عنوان :