Live Updates

پورے ملک میںآئندہ انتخابات کے بعد حکومت پیپلزپارٹی بنائے گی، بلاول بھٹو زرداری ملک کا نوجوان وزیراعظم بنے گا،وزیراعلیٰ سندھ

الیکشن آنے پر نئے موسمی مینڈنک ظاہر ہوتے ہیں، عمران خان بھی الیکشن کے بعد گم ہوجاتے ہیں، مسلم نواز کا پہلا صدر نااہل ہوگیا ، اب دوسرا آیا ہے،مراد علی شاہ

ہفتہ 14 اپریل 2018 22:24

پورے ملک میںآئندہ انتخابات کے بعد حکومت پیپلزپارٹی بنائے گی، بلاول ..
سیہون شریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاھ نے اپنے والد سید عبداللہ شاھ کی برسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک میںآئندہ انتخابات کے بعد حکومت پیپلزپارٹی بنائے گی، بلاول بھٹو زرداری ملک کا نوجوان وزیراعظم بنے گا، ہم عوام کے ووٹ کی طاقت سے الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن آنے پر نئے موسمی مینڈنک ظاہر ہوتے ہیں، عمران خان بھی الیکشن کے بعد گم ہوجاتے ہیں، مسلم نواز کا پہلا صدر نااہل ہوگیا ، اب دوسرا آیا ہے، سنا ہے شہباز شریف نے کراچی میں داخلی کی ہے، بھائی سندھ کے عوام نے جیسے پہلے نواز لیگ کو شکست دی تھی اب بھی شکست دے گی، آپ نے پانچ سال میں سندھ کے حق غضب کیئے،نواز شریف نے وزیراعظم ہوتے سندھ کے ساتھ بڑے ظلم کیئے، وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہی نواز لیگ ہو یا کرکیٹ کا کپتان ہو ہم انہیں شکست دیں گے، عمران خان کو پہر سے کہتا ہوں ا ٓئیں آپکو سندھ میں کرکیٹ کوچ کی نوکری دیں، آپ ووٹ کے لائق نہیں ہے، سندھ کا عوام تمہیں مسترد کرے گا، جلسے میں شرکت پر تمام مہمانوں کو ویلکم کرتا ہوں، سید مراد علی شاھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کی بھرپور خدمت کرے گی، برسی کے جلسے سے سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عابد شیر علی خود ایک چور ہے، اور چلا ہے پی پی چیئرمین کیخلاف بولنے، عابد شیر علی ہمیشہ بکواس کرتے ہیں، سندھ سمیت پورے ملک میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نااہل ہوچکے ہیں، اب شہباز شریف کی باری ہے، سندھ میں لوڈشیڈنگ کرکے عوام سے ظلم کیا جارہا ہے، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ عابد شیر علی نے ہمیشہ بکواس کی ہے، عابد شیر کا والد کرپشن میںمبتلا ہے، سندھ میں تبدیلی آچکی ہے، سندھ کا عوام پی پی سے محبت کرتا ہے،آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصرشاھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید عبداللہ شاھ بھادر وزیراعلی سندھ رہے، انہوں نے عوام کی بے حدخدمت کی، ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں، رکن قومی اسمبلی جامشورو ملک اسد سکندر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومپرستوں نے کبھی مجھ سے الیکشن نہیں جیتی اور چلے ہیں پی پی سے مقابلہ کرنے، ہم نے عوام کی خدمت کی ہے،دشمن کو گھما گھما کر شکست دیں گے،نواز شریف نے سندھ کونظرانداز کیا، جلسے سے پی پی سندھ کے اطلاعات سیکریٹری عاجزدہامراھ نے کہا ہے کہ سید عبداللہ شاھ ایک کردار تھے، پی پی کی تاریخ ایسے لوگوں سے بھری پڑی ہے، پیپلز پارٹی وفاقی جماعت ہے، سندھ سندہیوں کے ساتھ اردو بولنے والوں کا ہے، شہباز شریف کہتے ہیں کہ اگر موقع ملا تو سندھ کو پنجاب بنائیں گے مگر وہ شوباز شریف ہیں، ایک شخص نااہل ہوا ہے جس کی سب سے زیادہ خوشی نواز لیگ والے شوباز شریف اور چوہدری نثار کو ہوئی ہے، شہباز شریف نواز لیگ پر قبضہ کرنے کیلیئے سرگرم ہے، برسی تقریب میںسابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاھ، پی پی سندھ کے صدر نثاراحمد کھوڑو، صوبائی وزیر منظور حسین وسان، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال، صوبائی وزیر سعید غنی، وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر شاھ، وزیراوقاف سید غلام شاھ جیلانی، صوبائی وزیر ایکسائیز سندھ مکیش کمار چاولا، صوبائی مشیر نواب تیمور تالپور،صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو، صوبائی وزیر فیاض بٹ، مشیر آٹی سندھ سکندر شورو، صوبائی وزیرمحمد علی ملکانی، ایم این اے کمال خان چانگ، ایم پی اے لعل چند اکرانی،صوبائی وزیرکھیل سندھ سردار محمد بخش مہر،شاہد تھیم ، ایم پی اے ساجد جوکھیو، ایم این اے ملک اسد سکندر، ایم پی اے پیر مجیب الحق ،ایم پی اے مرتضی بلوچ،راشد ربانی،سینیٹر عاجزہ دہامراھ، سینیٹر تاج حیدر، پی پی ضلع نوابشاھ کے صدر علی اکبر جمالی، حیدرآبادکے ضلع صدر صغیر قریشی ، ایم پی اے سید مراد علی شاھ، تاج حیدر سمیت دیگر ین نے بھی خطاب کیا۔

عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات