نواز شریف نے ملک چھوڑ کر جانے اور جلا وطنی اختیار کرنے سے انکار کر دیا

پچھلی غلطی نہیں دہراوں گا ،جیل جانے کو تیار ہوں ،پیشکش لانے والے کو سابق وزیر اعظم کا جواب

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 14 اپریل 2018 22:42

نواز شریف نے ملک چھوڑ کر جانے اور جلا وطنی اختیار کرنے سے انکار کر دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 14اپریل 2018ء ) :نواز شریف نے ملک چھوڑ کر جانے اور جلا وطنی اختیار کرنے سے انکار کر دیا۔پیشکش لانے والے کو جواب دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پچھلی غلطی نہیں دہراوں گا ،جیل جانے کو تیار ہوں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ایک بعد ایک بڑی مشکل کا شکار ہو رہے۔

(جاری ہے)

وزارت اعظمیٰ سے نااہلی سے لے کر پارلیمانی سیاست سے نااہلی تک کا میاں نواز شریف کا سفر پے در پے ناکامیوں سے عبارت ہے۔

معروف صحافی اور نجی ٹی وی کے بیوروچیف اظہر جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سفارتی ذرائع سے یہ خبر معلوم ہوئی ہے کہ نواز شریف کو یہ آفر کی گئی ہے کہ وہ اہلیہ کی تیماداری کے نام پر ملک چھوڑ جائیں اور جلا وطنی اختیار کر لیں لیکن سابق وزیر اعظم نے پیشکش لانے والے کو صاف الفاظ میں بتا دیا ہے کہ وہ پچھلی غلطی نہیں دہرایں گے اور جیل جانے کو بھی تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :