اداکارہ دیدار کو انکم ٹیکس جمع کروانے کیلئے ایف بی آر کا نوٹس

جمعرات 28 جون 2018 19:27

اداکارہ دیدار کو انکم ٹیکس جمع کروانے کیلئے ایف بی آر کا نوٹس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اداکارہ دیدار کو انکم ٹیکس جمع کروانے کے لئے نوٹس جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ اداکارہ دیدار کے ذمہ انکم ٹیکس کی مد میں 28لاکھ روپے واجب الادا ہیں جبکہ ایف بی آر کے کھاتوں میں اداکارہ دیدار سونیا ادریس کے نام سے رجسٹرڈ ہیں۔ایف بی آر زرائع کا کہنا ہے کہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایف بی آر نے اداکارہ دیدار کو ٹیکس جمع کروانے کیلئے تیس جون تک کی مہلت دیدی ہے جبکہ دیدار 2010ء سے انکم ٹیکس کی مد میں بقایا جات کی نادہندہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :