Live Updates

ْاحتساب عدالت نے محمد نواز شریف اور مریم نواز کو ایک دن کے لئے حاضری سے استثنیٰ دے دیا

جمعرات 28 جون 2018 19:49

ْاحتساب عدالت نے محمد نواز شریف اور مریم نواز کو ایک دن کے لئے حاضری ..
اسلام آباد۔28 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2018ء) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو ایک دن کے لئے حاضری سے استثنیٰ دے دیا ۔جمعرات کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور سابق ممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ر)محمد صفدر کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت کی ۔

اس موقع پر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے سات روزہ حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی گئی ۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ محمد نواز شریف کی اہلیہ بیمار ہیں وہ ان کی تیمارداری کے لیے لندن میں موجود ہیں ،,مریم نواز بھی اپنی والدہ کے ساتھ ان کی تیمارداری کے لیے لندن میں موجود ہے لہذا مریم نواز اور محمد نواز شریف کو 7 دن حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

(جاری ہے)

مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے کلثوم نواز کی پرانی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نئی رپورٹ (آج )جمعہ تک آ جائے گی وہ عدالت میں جمع کروا دیں گے ۔عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور مریم نواز کو ایک روزہ حاضری سے استثنٰی دے دیا ۔سماعت کے موقع پر مریم نواز کے وکیل نے دلائل دیئے۔امجد پرویز نے کہا کہ میں کوشش کروں گا کہ جلد اپنے حتمی دلائل مکمل کر لوں,خواجہ حارث صاحب کی طرح میں سات دن نہیں لوں گا,میں تین سے چار دن تک اپنے حتمی دلائل مکمل کر لوں گا,حسن اور حسین نواز بھی اس کیس میں ملزمان ہیں,سپریم کورٹ سے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف کوئی ریلیف نہیں مانگا,سپریم کورٹ نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو جے آئی ٹی میں ہیش ہونے کی ہدایت نہیں کی تھی,جے آئی ٹی کو ایکسپرٹس اینگیج کرنے کا اختیار تھا, سولسٹر کا نہیں ہے ۔

مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات