Live Updates

ن لیگ اور پی پی اس بار عبرتناک شکست کے لیے تیار ہوجائیں،حلیم عادل شیخ

جمعرات 28 جون 2018 19:55

ن لیگ اور پی پی اس بار عبرتناک شکست کے لیے تیار ہوجائیں،حلیم عادل شیخ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ پی ایس 99کے امیدوار وسینئر رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پی پی اس بار عبرتناک شکست کے لیے تیار ہوجائیں۔ سندھ اور پورے پاکستان کے عوام ظالم و جابر سابق حکمرانوں کے خلاف ہوچکے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے یہ باتیں پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہائوس‘‘ کراچی سے جاری کردہ اپنے ایک خصوصی بیان میں کہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ مرکز میں رہ کر ملک کے لیے کینسر اور پی پی سندھ میں رہ کر سندھ والوں کے لیے طاعون ثابت ہوئی۔

(جاری ہے)

لوگ بیماریوں کو گلے سے نہیں لگاتے، ان کا علاج کرتے ہیں۔ آج ووٹ مانگنے کے لیے پی پی اور ن لیگ عوام سے بھیک مانگ رہے ہیں لیکن انہیں بھیک ملنے کی خود بھی کوئی امید نہیں ہے۔ کچرا اٹھا کر گھر میں نہیں رکھا جاتا، اسے اٹھا کر ڈسٹ بن کے حوالے کیا جاتا ہے۔

عوام بیماری اور کاٹھ کباڑ کو پوری طرح ختم کرنے کے لیے متحد ہوجائیں۔ اس بار دھاندلی، ٹھپہ مافیا اور غنڈہ گردی نہیں چلے گی۔ عوام کے حقیقی نمائندے عوام کی مرضی سے منتخب ہوں گے اور حکومت کا حصہ بنیں گے۔ ن لیگ ، پی پی اور متحدہ روک سکتی ہے تو روک کر دکھائے۔ پاکستان تحریک انصاف عوام کے ساتھ ہے اور عوام پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات