الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 272 اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 577 حلقوں کیلئے پولنگ سکیم کا اجراء کر دیا

جمعرات 28 جون 2018 20:01

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 272 اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 577 حلقوں ..
اسلام آباد۔28 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی پولنگ سکیم کا اجراء کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعرات کو قومی اسمبلی کے 272 اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 577 حلقوں کیلئے پولنگ سکیم کا اجراء کر دیا ہے۔ اس پولنگ سکیم میں قومی اسمبلی کے انتخابی حلقہ اور اس کے نیچے صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کل ووٹروں کی تعداد ان کیلئے قائم پولنگ سٹیشن و بوتھس کی مکمل تفصیلات دی گئی ہیں۔