Live Updates

لیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018کیلئے انتخابی نشانات کی فہرستیں ریٹرننگ افسران کو ارسال کر دیں

سیاسی جماعتوں کے لئے 107انتخابی نشانات والی فہرست ارسال ، آزاد امیدواروںکی فہرست 225انتخابی نشانات پر مشتمل ہے ، ریٹرننگ افسران 30جون کو انتخابی نشان الاٹ کریں گے

جمعرات 28 جون 2018 20:01

لیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018کیلئے انتخابی نشانات کی فہرستیں ریٹرننگ ..
اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2018ء) ا لیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018کے لئے انتخابی نشانات کی فہرستیں ریٹرننگ افسران کو ارسال کر دیں ، سیاسی جماعتوں کے لئے 107انتخابی نشانات والی فہرست ارسال کی گئی جبکہ آزاد امیدواروںکی فہرست 225انتخابی نشانات پر مشتمل ہے ، ریٹرننگ افسران 30جون کو انتخابی نشان الاٹ کریں گے۔ذرائع کے مطابق انتخابی نشانات کی فہرستیں ریٹرننگ افسران کو ارسال کر دی گئیں ، الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو 2فہرستیں بھجوائیں ، 2فہرستوں میں سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے انتخابی نشانات فہرستیں شامل ہیں ، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے لئے 107انتخابی نشانات والی فہرست ارسال کی جبکہ دوسری فہرست میں آزاد امیدواروںکے 225انتخابی شامل ہیں ، ریٹرننگ افسران 30جون کو انتخابی نشان الاٹ کریں گے ، عام انتخابات 2018کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کری دیئے گئے ہیں ، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان چار حلقوں سے میدان میں اتریں گے ، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف بھی چار حلقوں سے الیکشن لڑیں گے ، مسلم لیگ (ن) کی رہنماء مریم نواز اور پاکستا ن پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لیں گے ، جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری بھی الیکشن لڑنے والوں میں شامل ہیں ،الیکشن میں حصہ لینے والے دیگر اہم رہنمائوں سردار ایاز صادق ، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال ، خواجہ آصف ،خرم دستگیر ، سید خورشید شاہ ، فہمیدہ مرزا ، فاروق ستار ، چوہدری نثار علی خان ، مولانا فضل الرحما ن ، اکرم خان درانی ، پرویز خٹک ، اور عائشہ گلالئی سمیت دیگر رہنماء شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے مختلف سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے تھے ،مسلم لیگ ن کو شیر،پی ٹی آئی کو بلا،پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کو تیر،پاکستان پیپلزپارٹی کو تلوار، ق لیگ کو ٹریکٹرکا نشان الاٹ کیا گیا تھا جبکہ پاک سرزمین پارٹی کو ڈولفن،ایم کیوایم پاکستان کو پتنگ کا،متحدہ مجلس عمل کو کتاب ،جماعت اسلامی کو ترازو،پختونخوا ملی عوامی پارٹی کو درخت، قومی وطن پارٹی کو چراغ،آل پاکستان مسلم لیگ کو عقاب ، عوامی مسلم لیگ کو قلم دوات اور پاکستان تحریک انصاف گلالئی کو ریکٹ کا نشان الاٹ کیا گیا تھا ۔
پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات